کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان علماء کونسل نے بھی چیف جسٹس پاکستان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس موجودہ صورتحال کی مکمل وضاحت کریں یا پھر مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال ہر پاکستانی کیلئے تشویش ناک ہے، اگر عدل کے ایوان میں یہ صورتحال ہے تو عام پاکستانی کہاں جائیں۔