• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی میڈیا کوریج روکنے کیخلاف درخواست پر پیمرا کو نوٹس جاری

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت میں پیشی کیلئے آمد پر میڈیا کو عمران خان کی کوریج سے روکنے کے حکم کے خلاف درخواست پر پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی عدالت پیشی کے لئے آمد کی کوریج روکنے کے پیمرا حکم کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل فیصل چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا کا یہ حکم نامہ پولیٹکل ایکٹیویٹی کے خلاف ہے۔ قانون کی نظر میں پیمرا نے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید