• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس اطہر من اللّٰہ کے اختلافی نوٹ نے ابہام دور کر دیا، اکرم درانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جے یو آئی ف کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللّٰہ کے اختلافی نوٹ نے ابہام دور کر دیا۔

ایک بیان میں اکرم درانی نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے آئین اور منصب سے تجاوز کیا، وہ مستعفی ہو جائیں۔

اکرم درانی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے لاڈلے کی خاطر عوام پر اقلیتی فیصلہ مسلط کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاڈلے کو نوازنے کے لیے ملک کی تباہی کا منصوبہ قبول نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللّٰہ کا تفصیلی نوٹ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا۔

قومی خبریں سے مزید