• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا بار کونسل کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

خیبر پختونخوا بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

بار کونسل نے کہا کہ غلط فیصلے نےجوڈیشل سسٹم کو داغدار بنایا، وفاقی حکومت چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرے۔

خیبر پختونخوا بار کونسل نے کہا کہ جوڈیشل ضابطہ اخلاق اور اپنےحلف کی خلاف ورزی کی گئی، سینئر ججز کو نظر انداز کرنا جوڈیشل ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

بار کونسل نے کہا کہ آئندہ لائحہ عمل کیلئے 12 اپریل کو بار کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں صوبے بھر کے بار صدور کو مدعو کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید