سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ میں عمران خان سے متعلق واٹس ایپ مضامین نہیں لکھتی ہوں۔
اپنے بیان میں فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان ضیاء الحق کے بیٹے کے سیاسی ساتھی ہیں اور ضیاء کے سیاسی نظریے کے وارث ہیں۔
فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا کہ زندگی میں اس وحشیانہ سیاست کے حق میں ایک لفظ نہیں کہا اور نہ کہوں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے لاہور میں عمران خان سے ملاقات کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔