کراچی کے علاقے کلفٹن میں انٹرنیشنل فوڈ چین کے آؤٹ لیٹ پر فائرنگ میں بلوچستان کے سیاسی رہنما شاہ زین مری کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ شاہ زین مری فائرنگ کے بعد فرار ہیں ان کی تلاش جاری ہے، ان کے گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شاہ زین نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں برگر آرڈر کیا، آرڈر میں تاخیر پر شاہ زین نے منیجر پر فائرنگ کردی۔
دوسری جانب غیر ملکی ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں ریسٹورنٹ منیجر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔