بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج صبح پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے میں پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
آپریشن میں انسدادِ دہشت گردی فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ کچلاک آپریش میں 1 مبینہ ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق کچلاک میں آپریشن مکمل ہو گیا ہے، علاقے میں سرچنگ اور سوئپنگ کا عمل جاری ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ کی شاہراہِ اقبال پر بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے تھے۔
گزشتہ روز کوئٹہ میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر 2 حملے کیے گئے تھے۔
کوئٹہ کی شارعِ اقبال پر موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد پھٹنے سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔
سریاب کے منیر مینگل روڈ پر ایس ایچ او سریاب کی گاڑی کے قریب دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 3 راہ گیر معمولی زخمی ہوئے تھے۔