• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، دو پولیس گاڑیوں پر حملے، 4 افراد شہید، 18 زخمی

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)کوئٹہ میں دو پولیس گاڑیوں پر حملے، 4 افراد شہید 18 زخمی، شارع اقبال اور منیر مینگل روڈ پر نشانہ بنایا گیا،چار گاڑیاں دو موٹرسائیکلیں تباہ ،قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،صوبائی دارالحکومت میں پولیس کو نشانہ بنانے کیلئے دو بم دھماکے ۔شارع اقبال قندھاری بازار میں ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈویژن کی گاڑی کے ساتھ موٹرسائیکل میں جبکہ منیر مینگل روڈ پر بم دھماکے میں دو اہلکاروں ٗدو بہن بھائیوں سمیت چار افراد شہید۔ جبکہ 18افراد زخمی ہو گئے ایس ایچ او سریاب اور دیگر عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ گاڑی تباہ ہو گئی دھماکہ سے چار گاڑیوں دو موٹرسائیکلیں تباہ قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے سے بازار میں بھگڈر مچ گئی چار کلو دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا گیا ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈویژن نصیرالدین شاہ کے ڈرائیور محمد شعیب اور محافظ میثم عباس انہیں دفتر چھوڑ کر گاڑی میں شارع اقبال قندھاری بازار کسی کام سے گئے تھے اور گاڑی سڑک کنارے کھڑی کی تھی کہ اسی دوران نامعلوم دہشت گرد نے دھماکہ خیز مواد نصب کی ہوئی موٹرسائیکل گاڑی کے ساتھ کھڑی کر کے فرار ہو گیا موٹرسائیکل میں نصب بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جبکہ پیر کی شب نامعلوم دہشت گردوں نے منیر مینگل روڈ پر سڑک کنارے بم نصب کیا تھا ایس ایچ او سریاب احسان اللہ مروت اپنے دیگر عملہ کے ہمراہ افطاری کے بعدمنیر مینگل روڈ پر معمول کی گشت پر تھا کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بم زدور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے ایس ایچ او کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم عملہ سمیت ہو معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔

اہم خبریں سے مزید