سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمے کا سمن لے کر پولیس کی تفتیشی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
زمان پارک میں نوٹس وصول کروانے کےلیے لاہور پولیس، اسلام آباد پولیس کی معاونت کرے گی۔
لاہور پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سب انسپکٹر تجمل نقوی 4 رکنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ ریس کورس پہنچے ہیں۔
پولیس کے مطابق تفتیشی تجمل نقوی عمران خان کی رہائش گاہ پر جا کر سمن وصول کروائیں گے۔
لاہور پولیس کے مطابق زمان پارک نوٹس وصول کروانے کےلیے مقامی پولیس اسلام آبادپولیس کی معاونت کرے گی۔