الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دارالحکومت اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا شیڈول تبدیل کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں 6 مئی تک تیار کی جائیں گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 8 سے 22 مئی تک حلقہ بندی سے متعلق فیصلوں کے خلاف اعتراضات عائد کیے جا سکیں گے۔
ای سی پی نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ 23 مئی سے 6 جون حلقہ بندیوں کے خلاف دائر اعتراضات پر اپیلیں نمٹائی جائیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 7 سے 8 جون حلقہ بندیاں اتھارٹی کے فیصلے سے حلقہ بندیاں کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔
ای سی پی نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن 9 جون کو حتمی حلقہ بندی فہرستیں شائع کرے گا۔