• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کی تاریخ دینا چیف جسٹس کا مینڈیٹ نہیں‘ایمل ولی

پشاور(اے پی پی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینا چیف جسٹس کا مینڈیٹ نہیں ہے۔تمام ادارے اور اسٹیک ہولڈرزاپنے دائرہ اختیار میں رہیں گے تو ہی آگے بڑھیں گے۔پشاور پریس کلب میں رمضان اسپورٹس گالا کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت، پارلیمان اور آئین کی بالادستی کیلئے چیف جسٹس سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کو ہر صورت سیاست سے صاف کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس اپنی ساکھ اور منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔استعفیٰ کا مطالبہ کرنا کوئی توہین عدالت یا توہین ریاست بالکل بھی نہیں‘اگر یہ مطالبہ نہ مانا گیا تو اے این پی باہر نکلے گی۔

ملک بھر سے سے مزید