• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں مکان کے ملبے سے ایک اور 100 سال پرانا گھر دریافت

پشاور کے اندرون شہر سرکی گیٹ میں گھر کے ملبے سے ایک اور قدیمی گھر دریافت ہوا ہے، جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم متعلقہ علاقے پہنچ گئی۔

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق محلہ بڑ میں دریافت ہونے والا گھر 100 سالہ پرانا لگتا ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ پولیس نفری کے ہمراہ متعلقہ علاقے میں پہنچ گئی اور ابتدائی طور پر گھر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

محکمہ کے مطابق قدیمی مقامات کی کھدائی کیلئے محکمہ آثار قدیمہ سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے۔ بغیر اجازت گھر کی کھدائی کرنے پر مالک جائیداد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید