• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بھٹنڈا میں فائرنگ سے ایک اور فوجی ہلاک

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے بھٹنڈا میں فائرنگ سے ایک اور فوجی ہلاک ہوگیا جس کے بعد 2 دن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ واقعے کی تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی فائرنگ کا گزشتہ روز کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھٹنڈا میں ملٹری اسٹیشن کی کینٹین میں فائرنگ سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید