• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ملازم کو ایک سال کی چھٹی بمعہ تنخواہ مل گئی

چین میں ایک کمپنی کی جانب سے اپنے ملازمین کے لیے فیاضانہ قرعہ اندازی کے ذیعے انعامات دیے گئے اور انہی میں سے ایک ملازم نے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی جیت لی۔

بس پھر کیا تھا اس کے ملازم ساتھیوں سمیت ملک بھر کے لوگ اس سے رشک و حسد کر رہے ہیں۔ 

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان شخص نے ایک بڑا سا سائن اٹھا رکھا ہے جس پر 365 دنوں کی چھٹیاں بمعہ تنخواہ تحریر ہے۔ 

ایک خاتون ملازم نے بتایا کہ گزشتہ تین برس سے کورونا وائرس کی وجہ سے کمپنی نے سالانہ میٹنگ بھی منعقد نہیں کی تھی۔ 

لہٰذا اب کمپنی انتظامیہ چاہتی تھی کہ ملازمین کو ذہنی دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں کچھ تفریح و طبع کا موقع فراہم کیا جائے اور اس کے لیے قرعہ اندازی کی ترغیب دی گئی۔

جب اس حیرت انگیز 365 دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ کا اعلان کیا گیا تو سب کی توجہ اس جانب ہوگئی جو کہ بعدازاں ایک نوجوان ملازم نے جیت لیا۔

جس پر دیگر ملازمین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس پر کچھ نے دعویٰ کیا کہ یہ دراصل ایک پوشیدہ ٹریپ ہے، جب آپ واپس آئیں گے تو ملازمت ختم ہوجائے گی۔

ایک اور کا کہنا تھا کہ باس کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کے ہونے نہ ہونے سے کمپنی پر کوئی فرق نہیں پڑا، کسی نے کہا کہ چھٹی پر جانے والے کو بونس اور دیگر مراعات نہیں ملیں گی۔ 

تاہم کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ اگر انہیں یہ موقع ملے تو وہ اپنی نوکری کھونے کا رسک لے سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید