• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کو اسٹیل ملیٹرز سے ساڑھے 5 ارب روپے کی ریکوری کا حکم

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کولاہور کے 12سٹیل ملیٹرزر سے سیلز ٹیکس کی مد میں ساڑھے5ارب روپے کی وصولیاں کرنے کے احکامات جار ی کر دیئے ہیں اور اس معاملے کی جامع تحقیقات ڈی جی آئی اینڈ آئی سے کرانے کی ہدایت کی ہے، وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق سٹیل سیکٹر کے لاہور کے 12سٹیل میلٹرز مبینہ طور پر ساڑھے پانچ ارب روپے کے ٹیکس فراڈ میں ملوث ہیں وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف ٹی او آرڈیننس،2000 کے سیکشن 17 کے تحت معائنہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے ایف بی آر کو سیلز ٹیکس کے رول 58H کی ذیلی شق 3(A) کے غلط استعمال کے ذریعے خردبرد کئے گئے سرکاری ریونیو کی وصولی کیلئےایک قابل عمل اور ٹھوس طریقہ کار تجویزکیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید