پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہمیں اور ہمارے ساتھیوں کو عمران خان سے وفاداری نبھانے کی سزا دی جارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پرویز الہٰی نے سابق چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل زبیر احمد خان سے ملاقات کے دوران کیا۔
صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس دوران ہمیں اور ہمارے ساتھیوں کو عمران خان سے وفاداری نبھانے کی سزادی جا رہی ہے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ انشاء اللّٰہ جھوٹے مقدموں سے باعزت سرخرو ہوں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کو لاکھ کوششوں کے باوجود کوئی ثبوت نہیں مل رہا، اس لیے وہ ہمارے ساتھیوں اور عزیزوں پر جھوٹے پرچے درج کروا رہے ہیں۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل زبیر احمد خان 38 دن بعد بازیاب ہوئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ زبیر احمد خان کو ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔