• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی مداخلت سے سیاسی عدلیہ کا تاثر ابھرا، ویمن ایکشن فورم

ویمن ایکشن فورم کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی سیاسی معاملات میں مداخلت سے سیاسی عدلیہ کا تاثر ابھر رہا ہے، اس تاثر نے الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ کو کمزور کردیا ہے۔

 فورم نے کہا کہ ریاست کے تمام ستون آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کردار ادا کریں۔

ویمن ایکشن فورم نے کہا کہ ثالث اور انصاف فراہم کرنے والے ادارے کی حیثیت سے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے۔

سیاسی جماعتیں جامع مذاکرات کرکے انتخابات کے معاملے پر تعطل ختم کریں، ریاستی اداروں میں لڑائی غریب عوام کی مشکلات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

قومی خبریں سے مزید