پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نہ عمران خان سے ملا ہوں نہ ہی بات کی ہے۔
سردار لطیف کھوسہ نے لاہور میں حرمت آئین اور عدلیہ کی آزادی پر منعقدہ کانفرنس میں وکلاء سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا اور اعتزاز احسن کا پیپلز پارٹی سے اٹوٹ تعلق ہے، ہم نے پیپلز پارٹی نہ کبھی چھوڑی ہے نہ چھوڑیں گے۔
پی پی رہنما نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبروں کو مسترد کردیا اور کہا کہ عمران خان سے نہ ملا ہوں اور نہ ہی بات کی ہے۔