• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف چینی کی اسمگلنگ اور ناجائز منافع خوری پر برہم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ستانے والوں سے حساب لیں گے۔

لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے چینی کی ناجائز منافع خوری اور اسمگلنگ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے چینی کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو اسمگلروں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

شہباز شریف نے اسمگلنگ کے تدارک کےلیے کل اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی اسمگلنگ کے خاتمے کےلیے ملک گیر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید