شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ضلع شیخوپورہ میں اب تک 245افراد کو پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر رابعہ ریاست کی نگرانی میں ضلع حکومت کی ٹیم نے ماچھیکے میں چھاپہ مار کر کئی سالوں سے چلنے والی جعلی مشروبات کی فیکٹری پکڑ کرمقدمہ درج کروادیا۔