سرگودھا (نمائندہ جنگ)مرکزی صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ زبیر احمد گوندل نےضلعی صدر جے آئی یوتھ میاں یاسر علی اورجنرل سیکرٹری ملک ظہیر الحسن کی زیرقیادت ملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی لوٹ مار سے ہی پاکستان آج مقروض ترین ملک بن چکا ہے۔ قوم پرناقابل برداشت قرضوں کی وجہ سے ہی ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ جماعت اسلامی کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ نظام سے نجات تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں کرپشن فری اسلامی پاکستان بنایا جائے گا۔