لاہور (نمائندہ جنگ) سرگودھا کے علاقے گھوگھیاٹ میں اتوار کی رات قادیانیوں کی عبادت گاہ پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا ہے بتایا گیا ہے کہ یہ عبادت گاہ 118؍ سال پرانی تھی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک پولیس والے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ درخواست کے مندرجات پر اختلاف کے باعث ابھی تک ایف آئی آر نہیں ہو سکی۔