• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل پولیس آفیسر لاہور کا سرگودھا کے رمضان بازار کا دورہ

سرگودھا(نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسرلاہورآغایوسف نے آج شاہین چوک رمضان بازار کاتفصیلی دورہ کیا۔ آر پی او نے رمضان بازار میں لگائے گئے اشیائے ضرورت کے سٹالز کا تفصیلی جائزہ لیا او رکوالٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ رمضان بازار میں رکھی گئی اشیائے ضرورت کی قیمتوں اور عام مارکیٹ کی قیمتوں میں واضح فرق نظر آنا چاہیے تاکہ عوام الناس ویز راعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت رمضان بازار وں میں دی گئی سبسڈی سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے رمضان بازار کے شاندار انتظامات وانصرام پر ضلعی حکومت کی کوششوں کی تعر یف کر تے ہوئے کہا کہ رمضان بازار کے انعقاد کی بدولت صارفین کو ایک چھت تلے تمام ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنا دیاگیا ہے۔ انہوں نے اشیائے ضرورت کے معیار ‘ قیمتوں اور صفائی وستھرائی اور سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کوضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
تازہ ترین