• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انتخابات فنڈز: الیکشن کمیشن، وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

سپریم کورٹ نے آج فنڈز کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے رقم منتقل نہیں کی گئی۔

وزارتِ خزانہ کی رپورٹ جمع

دوسری طرف وزارتِ خزانہ کے حکام نے بھی اس حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

وزارت خزانہ کی فنڈز سے متعلق رپورٹ سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے جمع کرائی۔

وزارت خزانہ نے اٹارنی جنرل آفس کے ذریعے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ کی رپورٹ میں وفاقی کابینہ کے فیصلے اور پارلیمان کو معاملہ بھجوانے کی تفصیلات شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک کو فراہم کردہ معاونت کی تفصیلات رپورٹ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے رپورٹ میں فنڈز کی منتقلی پر قانونی نکات بھی شامل کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ بھی جمع

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انتخابات کے لیے رقم منتقلی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں رقم کی منتقلی نہ ہونے کی وجوہات شامل ہیں۔

رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کرا دی گئی جو 3 رکنی بینچ کے ممبر ججز کو چیمبرز میں بھجوائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید