سندھ ہائیکورٹ نے اپنی 15 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے باپ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
عدالت عالیہ نے ہدایت کی کہ آئی جی سندھ مدعی مقدمہ خاتون کو تحفظ فراہم کریں، آئی جی سندھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملزم کی طرف سے کوئی براہ راست یا بلواسطہ رابطہ نہ کرسکے۔
سندھ ہائی کورٹ نے یہ بھی ہدایت کی کہ پناہ گاہ (شیلٹر ہوم) متاثرہ خاتون کی معاونت کریں، اگر عارضی طور پر رہائش کی ضرورت ہو تو فراہم کریں۔
عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ ٹرائل کورٹ اس بات کو یقینی بنائے کہ ٹرائل کے دوران متاثرہ بچی سے کوئی غیر ضروری سوالات نہ ہوں۔
خیال رہے کہ بچی کی والدہ نے اپنے شوہر ملزم سہیل محمود کے خلاف زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔