• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، شہریوں نے 3 ڈاکو پکڑے جو پولیس اہلکار نکلے

ملتان میں شہریوں نے 3 ڈاکو پکڑ لیے، پہلے تشدد کیا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔

پکڑے جانے والے تینوں ڈاکو پولیس اہلکار نکلے، ڈاکوؤں نے 2 ایسے شہریوں کو نشانہ بنایا تھا، جو بینک سے رقم نکلوا کر نکلے تھے۔

رقم چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر مزید شہری جمع ہوگئے۔

ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کے قبضے سے پولیس سروس کارڈ برآمد ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید