• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی: اساتذہ کی ہڑتال ختم، عید کی چھٹیوں کا اعلان

پشاور یونیورسٹی میں اساتذہ تنظیم نے ڈیڑھ ماہ سے جاری ہڑتال ختم کردی۔

پشاور یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال ختم ہوتے ہی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں ممکنہ طور پر عید کے بعد شروع ہوجائیں گی۔

اساتذہ تنظیم نے گورنر سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کی۔

تنظیم کے صدر نے بتایا کہ یونیورسٹی میں سیکیورٹی سپروائزر کے قتل کی عدالتی تحقیقات ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید