• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی مسجد نبوی میں آمد کی ویڈیو سامنے آگئی


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی مسجد نبوی میں آمد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں نواز شریف، اسحاق ڈار اور خاندان کے دیگر افراد کو سخت سیکیورٹی میں گاڑیوں میں بیٹھ کر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں شریف خاندان نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا جبکہ آج کل وہ مدینہ منورہ میں موجود ہیں جہاں سے نواز شریف کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیتے ہوئے کی متعدد تصویریں اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شریف خاندان کو شاہی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید