• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں یکم جنوری سے 17جون تک ڈینگی بخار کے شبے میں 60 مریض لائے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں یکم جنوری 2016 سے لیکر 17 جون 2016 تک ڈینگی بخار کے شبے میں 60 مریض لائے گئے ہیں جن میں صرف ایک مریض میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے جس کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا اس عرصہ کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو692 مختلف مقامات سے ڈینگی مچھراور لاروا ملا ہے جس میں 602 مقامات ان ڈور اور 90مقامات آوٹ ڈور ہیں جبکہ سینڈ فلائی مکھی کے کاٹنے سے متاثرہ 594افراد مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے۔
تازہ ترین