گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کراہلخانہ کو یرغمال بنا لیا اور طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے،صدر کے علاقہ جلیل ٹاؤن میں تاجر نعیم احمد کے گھر دوپہر کے وقت 4 ڈاکو داخل ہو کر گھر والوں کو یرغمال بنا کر نقدی اور 7تولے طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔