گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سول ہسپتال میں کیمرہ مینوں اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑا ہوا، گارڈز کے تشدد سے کیمرہ مین علی عمران‘ امجد علی اور شہباز احمد زخمی ہو گئے کیمرہ مینوں نے احتجاج کیا، گارڈز نے بتایا کہ کیمرہ مینوں نے بھی ان پر تشدد کیا جس سے2گارڈز زخمی ہوئے، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر انور امان نے انکوائری کا حکم دے کر3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔