• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی طویل بندش کے خلاف ماڑی روڈ پر احتجاج، بدترین ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڑی روڈ پر بجلی کی طویل بندش پر کے الیکٹرک کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ،مظاہرین نے دونوں ٹریک بند کر دیئےجس کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے علاقے میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے، مظاہرین میں خواتین بچے اور بزرگوںکی بڑی تعداد شریک تھی۔