کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی پر قابو پانے کے حکومتی دعوے محض اخباری بیان ثابت ہوئے ہیں،اشیائے خورد و نوش اور پھلوں کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کو مشکلات میں جھکڑ ا ہوا ہے،صوبائی آفس میں سوشل میڈیا ٹیم کی افطار سے گفتگو کرت ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے جو خود ساختہ مہنگائی کا باعث بنتے ہیں۔