امیرِجماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت سے مطالبہ ہے مولانا ہدایت الرحمٰن کو رہا کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمٰن کو رہا نہ کیا گیا تو یکم مئی کو ملک گیر احتجاج کریں گے۔
سراج الحق نے منصورہ میں نمازِ عید کے بعد گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کا پنجاب مین الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے، زمینی حقائق یہ ہیں کہ اس طرح ملک میں انتشار پیدا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف پنجاب اور کے پی میں الیکشن کوئی قبول نہیں کرے گا، ہمارا مطالبہ ہے وفاق اور صوبوں میں ایک ساتھ الیکشن کروایا جائے۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ باہمی مشاورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی قائدین کو کسی ایک تاریخ پر متفق ہونا پڑے گا۔