امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کو ٹیلی فون کیا ہے۔
سیکریٹری اطلاعات جماعتِ اسلامی قیصر شریف نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سراج الحق نے چوہدری پرویز الہٰی سے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہو گا۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف اور امیرِ جماعتف اسلامی سراج الحق کے درمیان بھی ٹیلیفون پر رابطہ ہوا تھا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کی۔
سیکریٹری اطلاعات جماعتِ اسلامی قیصر شریف کے مطابق گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم سے سراج الحق کو عید کی مبارک باد دی۔
سراج الحق نے کہا کہ بطور وزیرِ اعظم آپ کی زیادہ ذمے داری ہے کہ سیاسی بحران کا حل نکالیں۔
جواب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر رہا ہوں، 26 اپریل کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے۔