سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر طیاروں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کےلیے برڈ ریپلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی سے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے سے ایئر لائنز کو سالانہ کئی ملین ڈالرز کا نقصان کے ساتھ ساتھ بڑے حادثے کا خدشہ ہوتا ہے۔
ایئرپورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم لگنے سے طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن میں مدد ملے گی۔
دنیا بھر میں بڑے ایئر پورٹس پر پرندوں سے طیاروں کو محفوظ رکھنے کےلیے برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب ہے۔