• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: والدہ کی وفات پر آنیوالی خاتون دن دیہاڑے لٹ گئی، ڈاکو برطانوی پاسپورٹ بھی لے گئے


لاہور کے علاقے ساندہ میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی خاتون والدہ کے انتقال پر پاکستان آئی تھیں، واپس برطانیہ جانے کیلئے گھر سے نکلیں تو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

 ڈاکو 19 لاکھ کی جیولری ، برطانوی پاسپورٹ، پاؤنڈز، طلائی بالیاں، انگوٹھیاں، چین اور لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات یوسف روڈ اسلام پورہ میں ایک روزقبل صبح 6 بجے کے قریب ہوئی۔

موٹر سائیکل سوار ڈاکو گاڑی کی چابی بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید