• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور میں گراں فروشوں کو ایک لاکھ 5ہزار روپے جرمانہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام نہ رکھنے والے اور مقررہ کردہ نرخوں پر اشیا فروخت نہ کرنے والے گراں فروشوں پر مجموعی طور پر ایک لاکھ پانچ ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے ہیں، یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر مسز عمرانہ اجمل کی طرف سے پیش کردہ ایک جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحصیل سٹی بہاول پور میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر32,500  روپے کے جرمانے عائد کردئیے گئے  جبکہ تحصیل صدر بہاول پور میں 16,000  روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر تحصیل احمد پور شرقیہ میں 27,000 روپے، تحصیل حاصل پور میں 7500  تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں 7000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ رپورٹ میں مزید بتاگیا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔
تازہ ترین