بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کی ضلع کونسلوں کاآڈٹ شروع کر دیا گیا حکومت پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے دیگراضلاع مظفرگڑھ، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اورلودھراں کی مختلف ضلع کونسلوں کاسالانہ آڈٹ 2015-16ء شروع ہوگیاہے اس سلسلہ میں آڈٹ ٹیم نے ضلعی زکوۃ کونسل ملتان دفترمیں کیمپ آفس قائم کرلیاہے جہاں مذکورہ اضلاع کے حکام سے ریکارڈطلب کرکے آڈٹ شروع کردیاہے