بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب نے ضلع بہاولپور،بہاولنگر اوررحیم یارخان کی ایڈہاک اکائونٹ کمیٹیز تشکیل دے دی ہیں، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے ضلع بہاولپور،بہاولنگر اوررحیم یارخان کی ایڈہاک اکاونٹس کمیٹیز تشکیل دے دی ہیں جس کے مطابق بہاولپور ضلع کی ایڈہاک اکائونٹ کمیٹی کے کنوینئر ایم پی اے شوکت علی لالیکاہونگے جبکہ ممبران میں ایم پی اے راناعبدالرو ف،ایم پی اے چوہدری زاہد اکرم،ایم پی اے میاں ممتاز احمد جبکہ آفیشل ممبران میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کانمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کانمائندہ اور لوکل گورنمنٹ کانمائندہ شامل ہے۔ڈسٹرکٹ رحیم یارخان کی ایڈہاک اکاونٹس کمیٹی کے کنو ینئرایم پی اے سید عبدالعلیم ہونگے جبکہ ممبران میں ایم پی اے سردار محمد جمیل خان، ایم پی اے محمودقادرخان، ایم پی اے خواجہ محمد نظام المحمودشامل ہیں جبکہ آفیشل ممبران میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کانمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کانمائندہ اور لوکل گورنمنٹ کانمائندہ شامل ہے۔ ضلع بہاولنگر کی ایڈہاک اکاونٹس کمیٹی کے کنوینر ایم پی اے قاضی عدنان فرید ہونگے جبکہ ممبران میں ایم پی اے خالد محمود ججہ، ایم پی اے کاظم علی،ایم پی اے سید وسیم اخترجبکہ آفیشل ممبران میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کانمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کانمائندہ اور لوکل گورنمنٹ کانمائندہ شامل ہے۔