جدہ (شاہدنعیم)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے پاکستان کو نا صرف معاشی بحران سے دوچار کیا بلکہ موجودہ آئینی بحران بھی عمران حکومت دیاہوا تحفہ ہے، ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کیاجارہاہے تأثر یہ دیا جارہا ہے کہ پاکستان میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے،وہ جدہ میں مسلم لیگ ن عید ملن تقریب سےخطاب کررہےتھے۔