لیہ(نمائندہ جنگ)لیہ نواحی علاقہ موضو موسن شاہ میں دلخراش واقعہ،15سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی پاداش میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، 2 الگ الگ مقدمات درج،ملزمان تاحال فرار،پہلے مقدمہ کی مدعیہ کلثوم مائی زوجہ گلشیر نے درج ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ وہ کھیتوں میں فصل کاٹنے گئی ہوئی تھی اس کی بیٹی 15سالہ شمیم بی بی گھر میں موجود تھی کہ میرا بھائی محمد رمضان گھر آیا اور بیٹی کا اکیلا پاکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا جبکہ دوسری ایف آئی آر میں بیگم بی بی نے موقف اختیار کیا کہ میں اور میری بیٹی مسکان بی بی گھر میں اکیلے تھے کہ محمد خالد،گلشیر،محمد ارشد،غلام حسین اندر داخل ہوئے اور ہمیں زدوکوب کرنا شروع کردیا ،محمد خالد نے میری بیٹی مسکان بی بی کو پکڑ کر زیادتی کی اور کہا کہ تمہارے خاوند نے میری ہمشیرہ کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ پولیس نے زیادتی کے دو الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔