• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ماہ کے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام، 8 رکنی خواتین گینگ گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گھر سے 5 ماہ کے شیر خوار بچے کو اغواء کرنے کی کوشش پر 8 رکنی خواتین گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں ایک گھر سے 5 ماہ کے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کی بروقت کارروائی نے اس کوشش کو ناکام بنا کر 8 رکنی خواتین کے گینگ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق یہ خواتین گھر میں پانی پینے کے بہانے داخل ہوئیں اور بچہ اغواء کرنے کی کوشش کی، جسے فوری کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا اور 8 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان خواتین سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید