• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کا ثاقب نثار کی لیک آڈیو پر ردِ عمل

خواجہ آصف—فائل فوٹو
خواجہ آصف—فائل فوٹو 

وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی مبینہ آڈیو پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ثاقب صاحب آپ کی آڈیو سنی بہت دکھ ہوا، آپ نوازشریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے، آپ نے 14/15 سال قبل نواز شریف و شہباز شریف کے ساتھ اپنے 2 گِلے مجھ سے بیان کیے تھے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپ کے وہ گِلے سراسر بے بنیاد ہیں، میں میڈیا پر حقیقت بیان کر سکتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے نوازشریف سے بدلہ لے لیا، اس کو سزا سنائی، اب کتنی دیر اور اس زہر کو پالتے رہیں گے؟

قومی خبریں سے مزید