نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے ملتان فائرنگ واقعے کے متاثرہ خاندانوں کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس کی فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 72 گھنٹے میں دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاں بحق نوجوانوں کے ورثا کو 10، 10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں خاندانوں کے ایک ایک فرد کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔