• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر دفاع کا مجوزہ دورہ بھارت، دفاعی شراکت داری میں وسعت کا امکان

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا غرائی، فائل فوٹو
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا غرائی، فائل فوٹو

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا غرائی رواں ہفتے بھارت میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہاں ان کی بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے علیحدہ ملاقات ہوگی جس کے ایجنڈے میں بھارت کے ساتھ سیکیورٹی اور دفاعی شراکت داری، بالخصوص دونوں ممالک کی بحریہ میں تعاون کو بڑھانا شامل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس سی او وزرائے دفاع کا اجلاس 27 سے 28 اپریل تک ہوگا۔

ایران ایس سی او اجلاس میں بحیثیت مکمل رکن شرکت کر رہا ہے، رپورٹ میں سرکاری ذرائع سے دعویٰ کیا گیا کہ ایران اور بھارت دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان وسیع شراکت داری پر بات چیت کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک اپنی ملٹری انڈسٹری میں اشتراک کے ذریعے شراکت داری کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتے تناؤ کی وجہ سے بھارت اور ایران کی دفاعی شراکت داری محدود رہے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید