• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم افتخار رسول گھمن ہماری تحویل میں نہیں ہے، ترجمان ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم افتخار رسول گھمن ہماری تحویل میں نہیں ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عدالتی حکم پر ملزم افتخار گھمن کیمپ جیل لاہور میں ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کو 12 اپریل میں گرفتار کیا گیا، 15 اپریل 2023ء کو کیمپ جیل لاہور میں عدالتی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم افتخار ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں درج مقدمے میں نامزد تھا۔

ایف آئی اے ترجمان ملزم ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں درج مقدمے میں مفرور تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم افتخار رسول گھمن ایف آئی اے کی تحویل میں نہیں۔

قومی خبریں سے مزید