ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی اور ڈی ایف سی محمد رمضان سیال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ شاہ صدر دین میں چھاپہ مار کر ایک گھر سے پچاس کلوکی5000بوریاں ضبط کرلی ہیں۔گندم کی یہ بوریاں گھر کے مختلف کمروں میں ذخیرہ کی گئی تھیں۔