• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال میں سگریٹ کے ٹوٹوں سے پہاڑ بناکر کیا آگاہی دی گئی؟

فوٹو، اے ایف پی
فوٹو، اے ایف پی

پرتگال میں ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے والے سرگرم افراد نے عوام کو ماحولیاتی شعور دینے کے لیے ایک منفرد قدم اُٹھایا۔

دارالحکومت لزبن میں ماحولیات کے بارے میں  شعور رکھنے والے افراد نے شہر بھر سے سگریٹ کے 6 لاکھ سے زائد سگریٹ کے ٹوٹوں کو جمع کرنے کے بعد ان سے ایک پہاڑ بنا کر عوام میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سگریٹ کےان 6 لاکھ ٹو ٹوں کو 40 بالٹیوں میں بھرا جاسکتا ہے۔ 

یوں شہر بھر سے اتنے سارے سگریٹ کے ٹوٹے جمع کرنے کا مقصد عوام کو ایک اہم مسئلے کے بارے میں آگاہ کرنا ہے جسے اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

دراصل، سگریٹ کے ٹوٹے بیشتر اوقات تلف نہیں ہوتے اور سالوں ہمارے ماحول میں موجود رہتے ہیں۔

اس منفرد قدم کو اُٹھانے کے لیے مرکزی کردار ادا کرنے والے اینڈریاس نوئےکا کہنا ہے کہ سگریٹ کے جس حصے کو منہ میں رکھا جاتا ہے اس میں پلاسٹک موجود ہوتا ہے جوکہ بہت زہریلا ہوتا ہے اور اسے پھینک کر اپنے ماحول میں آلودگی پھیلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پورے شہر سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی طرح سگریٹ کے ان ٹوٹوں کو ماحول میں پھیلنے سے روکیں کیونکہ ماحول کی صفائی کو ممکن بنانے کے لیے یہ پہلا قدم ہے۔

اینڈریاس نوئے کے مطابق سگریٹ کے ٹوٹے خشکی کے ساتھ ساتھ سمندر کو بھی بری طرح آلودہ کررہے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید