چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی ولودومیر سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع میں چین کا بنیادی مؤقف امن کا فروغ ہے، چین امن کو فروغ دینے اور جلد از جلد جنگ بندی کی کوششیں کرے گا۔
شی جن پنگ نے کہا کہ یوکرین میں اپنا خصوصی نمائندہ بھیجیں گے، چین یوکرین تنازع کے حل کے لیے تمام فریقین سے بات چیت کرے گا۔
چین اور یوکرین کے صدور کے مابین ٹیلیفونک رابطے پر فرانس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین تنازع کے حل کے لیے امن اور بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
فرانس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایسی بات چیت کے حامی ہیں جو یوکرین کے بنیادی مفادات کے مطابق ہو۔
فرانسیسی حکام نے کہا کہ ایسی بات چیت کی حمایت کرتے ہیں جو بین الاقوامی قانون کے مطابق ہو۔
خیال رہے کہ صدر میکرون نے بھی دورہ چین میں یوکرین تنازع میں مذاکرات کی حمایت کی تھی۔